پاکستان نیوی کا ملک میں تیار کردہ نیول کروز میزائل حربہ کا کامیاب تجربہ

پاکستان نیوی کا ملک میں تیار کردہ نیول کروز میزائل حربہ کا کامیاب تجربہ

کراچی: پاکستان نیوی نے ملک میں تیار کردہ نیول کروز میزائل حربہ کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

ترجمان نیوی کے مطابق بحریہ عرب میں میزائل کرافٹ پی این ایس ہمت سے فائر کئے گئے کروز میزائل نے اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔  یہ میزائل سمندر سے سمندر  اور  زمین میں اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ نیول چیف ایڈمرل ظفرمحمود عباسی نے کروز میزائل کا  مظاہرہ  دیکھا اور بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور میزائل بنانے والے انجینئرز کی شبانہ روز کاوشوں کو سراہا اور انہیں مبارکباد  دی۔

انہوں نے کہا  کہ پاک بحریہ پاکستان کے بحری دفاع اور مفادات کو ہر قیمت پر یقینی بنائے گی۔ اپنی دفاعی صلاحیت پر بیرونی انحصار کو کم سے کم کرکے خود انحصاری کی جانب آگے بڑھنا ہے یہ میزائل زمین اور فضامیں اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بناسکتا ہے۔

مصنف کے بارے میں