چیئرمین نیب کا کیپٹن صفدر کے خلاف جعلی اسکیموں کے ذریعے خرد برد کرنے کا نوٹس

چیئرمین نیب کا کیپٹن صفدر کے خلاف جعلی اسکیموں کے ذریعے خرد برد کرنے کا نوٹس

اسلام آباد: قومی احتساب بیوروکے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے قومی اسمبلی کے رکن کیپٹن (ر)صفدر کے خلاف 3ارب روپے کے ٹھیکے اپنے من پسند ٹھیکداروں کو قانون اور قواعد کو بالائے طاق رکھتے ہوئے دینے اور بعدا زاں 3ارب روپے کے ٹھیکوں میں مبینہ طور پر 2ارب روپے جعلی اسکیموں کے ذریعے خرد برد کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے درخواست کا مکمل جانچ پڑتال کا  نیب خیبرپختونخوا  کو حکم دیا ہے۔

چیئرمین نیب نے ڈی جی نیب خیبرپختونخوا  کو ہدایت کی ہے کہ درخواست کی جانچ پڑتال شفاف، میرٹ اور  قانون کے تقاضوں کو  مدنظر رکھتے ہوئے مکمل کی جائے تاکہ مبینہ رقوم کی خورد برد کے تمام ذمہ داروں سے قوم کی لوٹی ہوئی رقم برآمد کرکے قومی خزانہ میں جمع کروائی جائے اور ملزمان کو  قرار واقعی سزا  دلوائی جائے۔