پاکستان کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطین کی امداد بند کرنے کی بھی دھمکی دے ڈالی

پاکستان کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطین کی امداد بند کرنے کی بھی دھمکی دے ڈالی

واشنگٹن: پاکستان کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطین کی امداد بند کرنے کی بھی دھمکی دے ڈالی۔


سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ صرف پاکستان ہی نہیں ٗکئی اور ممالک بھی ہیں جنہیں امریکہ سالانہ اربوں ڈالر دیتا ہے، جیسا کہ ہم ہر سال فلسطین کو کروڑوں ڈالر دیتے ہیں مگر نہ تو اس کا خیر مقدم کیاجاتا ہے اور نہ عزت۔ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا کہ فلسطین اب اسرائیل سے امن مذاکرات کا خواہش مند بھی نہیں ٗتو ہم اْسے بھاری رقوم کیوں دیں؟

امریکی صدر نے یہ ٹوئیٹ ایک ایسے وقت میں کی ہے جب یکم جنوری کو ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا نے گزشتہ 15 برسوں میں اسلام آباد کو احمقوں کی طرح 33 ارب ڈالر امداد کی مد میں دئیے لیکن بدلے میں اسے جھوٹ اور دھوکہ ملا۔

نیوویب ڈیسک< News Source