پسند کی شادی پر کراچی میں سفاک باپ نے بیٹی کی جان لے لی

پسند کی شادی پر کراچی میں سفاک باپ نے بیٹی کی جان لے لی


کراچی: پسند کی شادی کیوں کی کراچی کے علاقے مواچھ گوٹھ میں سفاک باپ نے بیٹی کی جان لے لی۔

تفصیلات کے مطابق پسند کی شادی کرنے پر کراچی کے علاقے مواچھ گوٹھ میں باپ نے بیٹی کو قتل کردیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔مواچھ گوٹھ میں ایک ہفتہ قبل سفاک باپ نے جگر کے ٹکڑے خاموشی سے مٹی میں دفنا دیا، بیٹی نے آخری وقت میں بھی فرمابرداری نبھائی لیکن باپ کو ذرا بھی ترس نہ آیا۔


پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا جبکہ لڑکی کے شوہر سلطان کی تلاش جاری ہے۔پولیس کہتی ہے مقتولہ نے سلطان نامی شخص سے چھپ کر نکاح کیا تھا جب باپ کو علم ہوا تو بیٹی کی جان لے لی۔