شروتی حسن کے بوائے فرینڈ منظر عام پر آگئے

شروتی حسن کے بوائے فرینڈ منظر عام پر آگئے


چنائی :بولی وڈ کی مشہور اور خوبرو حسینہ شروتی حسن اپنی خوبصورتی اور چہرے کے تاثرات بنانے کی وجہ سے خاصی مشہور ہیں۔


تفصیلات کے مطابق شروتی حسن نے اب تک بولی وڈ سمیت کئی تامل فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں وہ چاچی 420 کے اداکار کمال حسن کی بیٹی ہیں۔شروتی کے برٹش بوائے فرینڈ کا نام مائیکل کورسیل ہے۔ دونوں کو گذشتہ دنوں ایک ساتھ دیکھا گیا۔ وہ اس وقت ممبئی میں موجود ہیں۔ ان دونوں کی ایک ساتھ تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔