اثاثے چھپانے پر ندا چوہدری کو ایف بی آر کا نوٹس جاری

اثاثے چھپانے پر ندا چوہدری کو ایف بی آر کا نوٹس جاری

لاہور : اثاثہ جات چھپانے پر ایف بی آر نے سٹیج اداکارہ نداچوہدری کونوٹس بھیج دیا۔

اداکارہ پر 2 کروڑ روپے کے اثاثے چھپانے کا الزام ہے۔ ندا چوہدری کو نوٹس جوہرٹاو ن میں ان کی رہائشگاہ پر بھیجا گیا۔ ایف بی آر کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے میں درست اثاثہ جات ظاہر نہ کرنے پراداکارہ کےخلاف کارروائی کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ ایف بی آرنے اداکارہ ندا چوہدری کا خفیہ بنک اکاو نٹ بھی پکڑا تھا۔ جس میں انہوں نے 2015ءمیں 2 کروڑروپے فکس ڈیپازٹ کروائے تھے۔