مینول کے مطابق نواز شریف سے مشقت لی جا رہی ہے، آئی جی جیل خانہ جات

مینول کے مطابق نواز شریف سے مشقت لی جا رہی ہے، آئی جی جیل خانہ جات
کیپشن: نواز شریف کو اپنے کمرے کی دیکھ بھال کی مشقت دی گئی ہے، آئی جی جیل خانہ جات۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: ایک تقریب کے دوران صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے آئی جی جیل خانہ جات کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا معاملہ انتہائی سنگین ہے وہ اپنی بیرک سے باہر نہیں آ سکتے۔

نواز شریف کو قید بامشقت سے متعلق سوال پر مرزا شاہد سلیم بیگ کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم کو جیل مینول کے مطابق مشقت دی جا رہی ہے۔

آئی جی جیل خانہ جات کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو اپنے کمرے کی دیکھ بھال کی مشقت دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو العزیزیہ اسٹیل ملز کیس میں 7 سال قید با مشقت اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔