نواز شریف سے ان کے اہلخانہ آج جیل میں ملاقات کریں گے

نواز شریف سے ان کے اہلخانہ آج جیل میں ملاقات کریں گے
کیپشن: ملاقات کا وقت صبح نو سے شام چار بجے تک ہے۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کیلئے آج ملاقاتیں کرنے کا دنے اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے ان کے اہلخانہ لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کریں گے۔

نوازشریف سے ان کے اہلخانہ کے علاوہ عزیز و اقارب اور لیگی رہنما ملاقات کریں گے۔

ملاقات کا وقت صبح نو سے شام چار بجے تک ہے۔ سابق وزیراعظم سے ان کی صاحبزادی مریم نواز، بھتیجے حمزہ شہباز ملاقات کریں گے۔ نواز شریف سے شہباز شریف کی اہلیہ بیگم نصرت شہباز بھی ملاقات کریں گی۔

 واضح رہے کہ گزشتہ ماہ احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو العزیزیہ اسٹیل ملز کیس میں 7 سال قید با مشقت اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔