میتوں کے ساتھ ” نیو ائیر نائٹ منانے والے سعودی گرفتار

میتوں کے ساتھ ” نیو ائیر نائٹ منانے والے سعودی گرفتار
کیپشن: فوٹو بشکریہ عرب نیوز ۔۔۔۔

جدہ: کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی جدہ کی فیکلٹی آف میڈیسن کے پوسٹ مارٹم ہال میں میتوں کے ساتھ ” نیو ائیر نائٹ “ منانے والے نوجوانوں کو گرفتار کر لیاگیا ہے۔
یونیورسٹی کے ترجمان ڈاکٹر شارع البقمی نے بتایا کہ نئے سال کی رات پانچ نوجوانوں فیکلٹی کے پوسٹ مارٹم ہال میں گھس آئے ۔ ان کا مزید کہناتھا کہ وہ کورنیش پر سیر سپاٹے کے بعد وہاں گھس آئے تھے ۔ انہوں نے ہال میں مڈغاسکر میں ہر سال منعقد ہونے والی تقریب کے دوران کی جانے والی حرکات کرنا شروع کر دیںتھیں ۔سعودی شہریوں نے میتوں کے کور کھول کر مضحکہ خیز حرکتیں اور جملہ بازیاں بھی کیں ۔ 2منٹ تک ایسی حرکتیں کرنے کے بعد ملزمان وہاں سے فرار ہو گئے ۔ 

ان نوجوانوں نے ان حرکات کو ناصرف فلمایا بلکہ سوشل میڈیا پر کلپ جاری بھی کیئے تھے ۔ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد پورے سعودی عرب میں میتوں کی بے حرمتی کرنے پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا تھا ۔ جس کے بعد سائبر کرائم اور سکیورٹی اداروں نے مختلف جگہوں پر چھاپے مارکر پانچوں نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ہے ۔

ابتدائی تحقیقات میں ایک ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ وہ اس یونیورسٹی میں ملازم ہے اور وہ اپنے ساتھ چار دوست لے آیاتھا جو کہ یونیورسٹی سے تعلق نہیں رکھتے تھے ۔یونیورسٹی کے تمام ڈپارٹمنٹس کی چابیاں اسی کے پاس تھیں ۔