افغان شہریوں کی پاکستان میں آزادانہ نقل و حرکت پر پابندی عائد کر دی گئی

افغان شہریوں کی پاکستان میں آزادانہ نقل و حرکت پر پابندی عائد کر دی گئی
کیپشن: افغان شہری اب قانون نافذ کرنے والے اداروں کو رجسٹریشن کرانے کے پابند ہوں گے۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان نے افغانستان کا نام ویزا آن ارائیول کی فہرست سے نکال دیا ہے جس کے بعد اب افغان شہریوں کی پاکستان میں آزادانہ نقل و حرکت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

افغان شہریوں کی پاکستان میں آزادانہ نقل و حرکت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ڈائریکٹر امیگریشن عصمت اللہ جونیجو نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سیکورٹی خدشات کے پیش نظر افغانستان کا نام ویزہ آن آرائیول کی فہرست سے نکالا گیا ہے۔ اس وقت 24 ممالک کے شہریوں کو ویزہ آن ارائیول کی سہولت دی جا رہی ہے۔

عصمت اللہ جونیجو کا کہنا ہے کہ افغان شہریوں کو ایئر پورٹ پر ویزا کے اجراء کا عمل بھی روک دیا گیا ہے اور افغان شہری اب قانون نافذ کرنے والے اداروں کو رجسٹریشن کرانے کے پابند ہوں گے۔

ان کی ایئر پورٹ پر فارم سی کے ذریعے انٹری کی جائے گی اور ان کی جانب سے قیام پرمٹ کی واپسی پر ٹریول پرمٹ جاری کیا جائے گا۔ افغان شہریوں کی معلومات متعلقہ ڈی پی او اور تھانے کو فراہم کی جائے گی۔