پیپلز پارٹی 48گھنٹوں میں حکومت گرا سکتی ہے ، نبیل گبول کا دعویٰ

پیپلز پارٹی 48گھنٹوں میں حکومت گرا سکتی ہے ، نبیل گبول کا دعویٰ
کیپشن: فوٹو سوشل میڈیا

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماءاور سابق وفاقی وزیر سردار نبیل گبول نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی 48گھنٹوں میں حکومت گرا سکتی ہے ۔

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی چند معاملات پر اکھٹے اور ایک پیج پر ہیں ۔ ہمارے لیے پی ٹی آئی کی حکومت گرانا کوئی مشکل بات نہیں ہے ۔انہوں نے خصوصی گفتگو میں کہا کہ ہمارے جانب سے وزیراعظم کا نام بھی سوچ لیا گیا ہے ۔ اور اس کا تعلق چھوٹے صوبے بلوچستان سے ہو گا ۔ ہمارا مقصد اقتدار میں آنا نہیںمگر ہم پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے چاہتے ہیں ۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کے 25ایم این ایز بھی ہمارے مدد کے لیے ہیں ۔