وزیراعظم، وزیرخزانہ، وزیر اطلاعات جھوٹ بولنا چھوڑ دیں، شاہد خاقان عباسی

  وزیراعظم، وزیرخزانہ، وزیر اطلاعات جھوٹ بولنا چھوڑ دیں، شاہد خاقان عباسی

 اسلام آباد: شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وزیراعظم، وزیرخزانہ اور وزیر اطلاعات منہ بند رکھیں یا جھوٹ بولنا چھوڑ دیں۔ یہ جھوٹوں کا ٹولا ہے، ان کا ایک بیان دوسرے سے نہیں ملتا، حکومت کو ذمے داری سے بات کرنی چاہیے، ان بنیادی فیصلے نہیں کیے جارہے، فیصلہ کرلیں آئی ایم ایف کے پاس جانا ہے یا نہیں؟

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ فرخ سلیم خود ساختہ ترجمان تھے تو ان کے خلاف پرچہ درج کیا جائے، فرخ سلیم کیسے حکومتی اجلاسوں میں شرکت کرتے رہے ہیں۔ نیب کالا قانون ہے مجھے نیب کا کوئی نوٹس نہیں آیا۔

انہوں نے کہا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں سیکریٹری کو پیش ہونا ہوتا ہے، جو وزیر جیب میں پستول لے کر پھرتا ہے اسے کیا معلوم ہو، غریب آدمی امیر کی جگہ ٹیکس دے رہا ہے، عوام پر اضافی ٹیکس لگانا چھوڑ دیں۔

انہوں نے کہا کہ غیریقینی صورتحال سے اسٹاک مارکیٹ اور برآمدات متاثر ہوئی ہیں، حکومت  نے ٹیکس ریفارمز واپس کرنے کی کوشش کی، ہم نے 5سال میں ثابت کیامعیشت آئی ایم ایف پروگرام میں جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت میں رہنے کا فیصلہ رزاق داود کو کرنا ہے۔ میرا پانچ سال سے ائیر بلو سے کوئی تعلق نہیں ہے۔