اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا
کیپشن: فوٹو/ اسکرین گریب نیو نیوز

اسلام آباد: اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا.

اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 2 روپے کا اضافہ کیا گیا ۔اضافے کے بعد ایل پی جی کی قیمت 115 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔اوگرا نے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں بھی 23 روپے کا اضافہ کیا ہے ۔قیمت میں اضافے کے بعد گھریلو سلنڈر کی قیمت 1361 روپے ہو گئی ہے۔