دوسرے ٹیسٹ میں قومی ٹیم جنوبی افریقہ کیخلاف 177 رنز پر ڈھیر  

دوسرے ٹیسٹ میں قومی ٹیم جنوبی افریقہ کیخلاف 177 رنز پر ڈھیر  
کیپشن: تصویر بشکریہ آئی سی سی ٹوئٹر

کیپ ٹاؤن : دوسرے ٹیسٹ میں قومی ٹیم جنوبی افریقہ کیخلاف 177 رنز پر ڈھیرہو گئی ۔

دوسرے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقن کپتان ٹاس جیت کر پاکستانی کپتان سرفراز احمد کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی اور پاکستان کی پوری ٹیم 177 رنز پر ڈھیر کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز امام الحق اور فخر زمان نے کیا اور 9 رنز کے مجموعی اسکور پر فخر زمان 1 رنز بنا کر اسٹین کا نشانہ بن گئے۔13 رنز پر پاکستان کی دوسری وکٹ امام الحق کی صورت میں گری جو فلینڈر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئےانہوں نے 8 رنز اسکور کیے۔تیسری وکٹ اظہر علی کی صورت میں گری جو صرف 2 رنز بنا کر اولیور کی گیند کا شکار ہوئے۔وکٹ پر موجود شان مسعود کا ساتھ دینےکے اسد شفیق آئے اور زیادہ دیر وکٹ پر ٹھہر نہ سکے ،وہ 51 رنز کے مجموعی اسکور پر 20 رنز بنا کر ربادا کا شکار بنے۔

بابر اعظم بھی 2 رنز بنا کر چلتے بنے ،کپتان سرفراز احمد اور شان مسعود نے پاکستانی اننگز کو آگے بڑھایا اور ٹیم کا اسکور 114 رنز پر پہنچایا تو شان مسعود کی ہمت جواب دے گئی اور 44 رنز پر ربادا کی گیند کا شکار ہوئے ۔سرفراز احمد کا ساتھ دینے کے لیے محمد عامر آئے اور دونوں کے درمیان 42 رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوئی، ٹیم کا مجموعی اسکور 156 تک پہنچا اور کپتان سرفراز احمد 56 رنز کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹ گئے وہ اولیور کی گیند پر وکٹ کیپر ڈی کوک کو کیچ دے بیٹھے۔

162 رنز کے مجموعے پر یاسر شاہ پویلین لوٹے ،انہوں نے 5 اسکور بنائے ،محمد عباس اسکورر کو زحمت دیے بغیر ڈیل اسٹین کا نشانہ بن کر پویلین لوٹ گئے۔آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی شاہین شاہ آفریدی تھے جو 3 رنز پر آؤٹ ہوئے ۔ محمد عامر 22 رنز کیساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

ساؤتھ افریقہ کی جانب سے ڈیل اسٹین نے 3 ، اولیور نے 4 ،کگیسو ربادا نے 2 جبکہ فلینڈر نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔