جمال خشوقجی کے قتل کیس کی سعودی عدالت میں پہلی سماعت

جمال خشوقجی کے قتل کیس کی سعودی عدالت میں پہلی سماعت
کیپشن: image by facebook

جدہ:امریکی صحافی جمال خشوقجی کے قتل کے الزام میں گیارہ ملزمان پہلی پیشی کے دوران عدالت میں پیش ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عدالت نے امریکی صحافی جمال خشوقجی کے قتل کیس کی باقاعدہ سماعت شروع کر دی ہے ، قتل کے گیارہ ملزمان عدالت میں پیش ہوگئے ۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق قتل کیس میں نامزد پانچ ملزمان کو سزائے موت دیئے جانے کا امکان ہے ، اطلاعات کے مطابق امریکہ اور ترکی کے دباو کے بعد سعودی عرب نے کیس کی سماعت کا آغاز کیا جس کے دوران گیارہ ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ امریکی صحافی جمال خشوقجی کو دو اکتوبر دو ہزار اٹھارہ میں استنبول میں قائم سعودی سفارتخانے میں اس وقت قتل کر دیا گیا تھا جب وہ اپنے ویزا دستاویزات کے حصول کے لیے وہاں پہچنے تھے۔

اس موقع پر خشوقجی کی منگیتر سفارتخانے کے باہر گاڑی میں ان کا انتظار کر رہی تھیں لیکن کافی دیر گزرنے کے بعد خشوقجی کے نہ آنے پر ان کی منیگتر نے پولیس کو کال کی جس کے بعد تحقیقات کا باقاعدہ آغاز ہوگیا تھا۔