شاہد آفریدی کے اشتہاری ویڈیو میں مختلف روپ ، مداح دنگ رہ گئے

شاہد آفریدی کے اشتہاری ویڈیو میں مختلف روپ ، مداح دنگ رہ گئے
کیپشن: image by facebook

لاہور:پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے دبئی ایکسپو 2020 کے اشتہار میں مختلف روپ دھار کر شائقین کو اپنی طرف متوجہ کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے دبئی ایکسپو 2020 کے لیے ٹی وی اشتہار میں مختلف روپ دھار کر شائقین کو اپنی طرف متوجہ کر لیا۔

سابق کپتان کے ٹی وی اشتہار کو سوشل میڈیا پر کافی پسند کیا گیا ، ویڈیو کو کافی زیادہ لائکس ملے اور متعدد مرتبہ شیئر بھی کیا گیا۔شاہد آفریدی ٹی وی اشتہار کے دوران سول انجینئر ، ڈاکٹر اور ٹیکسی ڈرائیور کے روپ میں جلوہ افروز ہوئے ہیں۔

ٹی وی اشتہار کی ویڈیو کے اختتام پر شاہد آفریدی نے اپنے پیغام کہا کہ آپ لوگ ویڈیو میں مجھے اس روپ میں دیکھ کر پریشان ہوں گے لیکن اس کی وجہ جلد آپ کو پتہ چل جائے گی۔