واٹس ایپ نے 2019 کے لیے حیران کن فیچرز متعارف کروا دیئے

واٹس ایپ نے 2019 کے لیے حیران کن فیچرز متعارف کروا دیئے
کیپشن: image by whats app

لاہور : سماجی رابطے کی ویب سائٹ واٹس ایپ نے 2019 میں حیران کن نئے فیچر متعارف کروا دیئے ہیں ، اب میسج کو فیس بک کی طرح شیڈول بھی کیا جا سکے گا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ واٹس ایپ نے نئے سال کے موقع پر حیران کن نئے فیچر متعارف کروا دیئے ہیں ، اب فیس بک کی طرح واٹس ایپ پر بھی میسج کو شیڈول کیا جا سکے گا آپ جس وقت پر چاہیں گے میسج خودبخود سینڈ ہو جائے گا۔

دوسرا بہترین آپشن فیس بک پروفائل پک ویوورز کی طرز پر متعارف کرایا گیا ہے ، اب آپ کو معلوم ہو جائے گا کہ واٹس ایپ پر آپ کی پروفائل تصویر کو کتنے لوگوں نے کس کس وقت دیکھا ہے ۔

تیسرا آپشن لائک اور ڈس لائک کا آپشن متعارف کروانے کا ہے ، اب واٹس ایپ صارفین کسی بھی دوست کے سٹیٹس پر پسند کے ساتھ ناپسندیدگی کا

اظہار بھی کر سکیں گے ۔

واٹس ایپ کا چوتھا متعارف کروایا گیا آپشن "ڈو نوٹ ڈسٹرب" کا ہے آپ اس آپشن کو استعمال کرتے ہوئے غیرضروری پیغام رسانی کو محدود کر سکتے ہیں بلکہ روک بھی سکتے ہیں ۔

پانچواں متعارف کروایا گیا آپشن "اگنور" بٹن ہے یعنی اگر کوئی آپ کو پیغام بھیجتا ہے تو آپ اگنور کر کے منفی جواب دے سکیں گے کہ آپ کو دوست کے پیغام میں کسی قسم کی کوئی دلچسپی نہیں ہے ۔

واٹس ایپ کی جانب سے متعارف کرایا گیا چھٹا بہترین آپشن آن لائن نوٹیفکیشن کا ہے ، یعنی پرانے واٹس ایپ میں آپ کو خود ایپ اوپن کر کے دیکھنا پڑتا تھا کہ کوئی دوست آن لائن آیا ہے یا نہیں۔

 اب نوٹیفکیشن کے ذریعے آپ کو معلوم ہو جائے گا کہ آپ کا دوست جیسے ہی آن لائن آئے گا آپ کو معلوم ہو جائے گا۔