' کراچی چائے فیسٹیول' 5 جنوری کو منعقد ہو گا، نیو نیوز اور نئی بات میڈیا پارٹنرز میں شامل

' کراچی چائے فیسٹیول' 5 جنوری کو منعقد ہو گا، نیو نیوز اور نئی بات میڈیا پارٹنرز میں شامل
کیپشن: فوٹو سوشل میڈیا

کراچی: فلائنگ ہارس  5 جنوری کو  ایک مرتبہ پھر  ہمیشہ کی طرح شاندار ' کراچی چائے فیسٹیول' کا انعقاد کر رہا ہے جس کے میڈیا  پارٹنرز  میں  نیو نیوز  اور  نئی بات اخبار بھی شامل ہیں۔

اس چائے فیسٹیول میں کھانے کے اسٹالز تو سجیں گے ہی مگر ان کے ساتھ ساتھ میوزک، قوالی اور کامیڈی کے پروگرامز بھی شامل ہوں گے۔ اس میں شرکت کے لیے ٹکٹیں فلائنگ ہارس کی ویب سائٹ www.flyinghorse.com.pk سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔ ایک ٹکٹ کی قیمت 100 روپے رکھی گئی ہے۔ 

کراچی چائے فیسٹیول کا انعقاد پویلین اینڈ  کلب، بلاک ٹو گلشن اقبال میں 5 جنوری کو شام 7 بجے سے رات ایک بجے تک جاری رہے گا۔ 

گزشتہ چائے فیسٹیول میں ہزاروں افراد خاص کر چائے کے شوقین افراد نے بھرپور شرکت کی تھی۔