ڈونلڈ ٹرمپ کو عقل آ گئی ، پاکستان کی نئی قیادت سے جلد ملاقات کی خواہش کا اظہار

ڈونلڈ ٹرمپ کو عقل آ گئی ، پاکستان کی نئی قیادت سے جلد ملاقات کی خواہش کا اظہار
کیپشن: image by facebook

نیویارک:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جلد پاکستانی قیادت سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق واشنگٹن کو عقل آ گئی ، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جلد پاکستانی قیادت سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کر دیا ہے ، ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان کی نئی قیادت سے جلد ملاقات کے خواہشمند ہیں ۔

واشنگٹن میں کابینہ میٹنگ کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ پاکستان سے زبردست تعلقات چاہتے ہیں ، طالبان سے اور دوسرے لوگوں سے بات چیت کر رہے ہیں ۔

امریکہ ہزاروں میل دور رہ کر ہی افغانستان میں کیوں لڑے ، پاکستان اور روس کو بھی اس میں کردار ادا کرنا چاہئے ، ٹرمپ نے گزشتہ موقف کے برعکس افغانستان میں روس کی مداخلت کو بھی درست قرار دیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ نریندر مودی نے افغانستان میں لائبریری بنا کر بار بار جتایا ہے ، بھارت جتنے پیسوں میں لائبریری بنائی ، امریکا اتنے افغانستان میں پانچ گھنٹے میں خرچ کر دیتا ہے۔