ترک سرمایہ کار پاکستان میں سی پیک کے منصوبے سے فائدہ اٹھائیں:عمران خان

ترک سرمایہ کار پاکستان میں سی پیک کے منصوبے سے فائدہ اٹھائیں:عمران خان
کیپشن: image by facebook

استنبول : پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان دو طرفہ تجارتی فروغ ضروری ہے ، پاکستان میں ترکی سرمایہ کاروں کے لیے وسیع مواقع موجود ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے دورہ ترکی کے موقع پر وہاں کے سرمایہ کاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان دو طرفہ تجارت کا فروغ ضروری ہے ۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان میں عالمی سرمایہ کاروں کے لیے ماحول سازگار ہے ، پاکستان کی آبادی میں بارہ کروڑ نوجوان موجود ہیں جوکہ ملازمت چاہتے ہیں  ،  پاکستان میں آئندہ پانچ برس کے دوران پچاس لاکھ گھر تعمیر کیے جائیں گے ، ہم چاہتے ہیں کہ تعمیراتی شعبے میں ترکش سرمایہ کار تعاون کریں۔

پاکستان میں سیاحت کے شعبے میں مزید ترکی کی ضرورت ہے ، سی پیک منصوبے سے پاکستان میں زبردست تجارتی سرگرمیاں شروع ہوں گی ، حکومت عالمی سرمایہ کاروں کے لیے ماحول سازگار بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے ۔