بغداد ہوائی اڈے پر امریکی حملہ، ایران کی ایلیٹ القدس فورس کے سربراہ جاں بحق

بغداد ہوائی اڈے پر امریکی حملہ، ایران کی ایلیٹ القدس فورس کے سربراہ جاں بحق
کیپشن: سلیمانی کے علاوہ عراقی ملیشیا کے کمانڈر ابو مہدی المہندیس بھی اس حملے میں مارے گئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ بشکریہ الجزیرہ

بغداد: بغداد ہوائی اڈے پر امریکی حملے میں ایران کے قاسم سلیمانی جاں بحق ہو گئے۔ حملے میں عراقی ملیشیا کے کمانڈر ابو مہدی المہندیس بھی مارے گئے۔خبر ایجنسی کے مطابق حملہ امریکی زیر قیادت اتحادی افواج کے اڈے کے قریب ہوا۔ راکٹوں نے ہائی پروفائل مہمانوں کو لے جانے والی دو گاڑیاں تباہ کر دی ہیں جو ہوائی اڈے پر پہنچ گئیں تھیں اور انہیں پی ایم ایف کے ایک اہلکار کے ذریعہ لے جایا گیا تھا۔

بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر امریکی فضائی حملے کے بعد ایران کے ایلیٹ قدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کے 6 افراد کے ساتھ ہی جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے۔ عراقی عہدیداروں اور سرکاری ٹیلی ویژن نے اطلاع دی ہے کہ سلیمانی کے علاوہ عراقی ملیشیا کے کمانڈر ابو مہدی المہندیس بھی اس حملے میں مارے گئے ہیں۔