نواز شریف کو دل کے آپریشن کیلیے اسپتال میں داخل کرنے کا فیصلہ

نواز شریف کو دل کے آپریشن کیلیے اسپتال میں داخل کرنے کا فیصلہ
کیپشن: ڈاکٹرز فیصلہ کریں گے کہ آیا نواز شریف کے دل کا آپریشن، بائی پاس کیا جائے یا اسٹنٹ ڈالا جائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لندن: سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پلیٹیلیٹس کا شمار بدستور غیر مستحکم ہے جب کہ انہیں دل کے آپریشن کے لیے اسپتال میں داخل کیا جائے گا۔رائل برامپٹن اسپتال کے ذرائع نے بتایا کہ ماہرین امراض قلب نے نواز شریف کو تشخیص کے لیے اسپتال میں داخل ہونے کے لیے کہا ہے جہاں ہفتہ بھر میں آپریشن، بائی پاس یا اسٹنٹ کا طے کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز فیصلہ کریں گے کہ آیا نواز شریف کے دل کا آپریشن، بائی پاس کیا جائے یا اسٹنٹ ڈالا جائے۔پروفیسر ڈاکٹر ریڈوڈ کے مطابق سابق وزیراعظم کو اسپتال میں داخل ہونا پڑے گا۔

واضح رہے کہ نواز شریف گزشتہ دو ماہ سے بغرض علاج لندن میں مقیم ہیں جبکہ 2 ہفتے قبل ان کے معالج ڈاکٹر عدنان خان نے بتایا تھا کہ ڈاکٹرز ان کی میڈیکل ہسٹری کا جائزہ لے رہے ہیں۔