کسی بھی فلم کی کامیابی کےلئے سکرپٹ کا اچھا اور معیاری ہونا لازمی ہے‘ ثنا

کسی بھی فلم کی کامیابی کےلئے سکرپٹ کا اچھا اور معیاری ہونا لازمی ہے‘ ثنا

لاہور :لالی ووڈسٹارثنا نے کہا ہے کہ کسی بھی فلم کی کامیابی کےلئے معیاری سکرپٹ بنیاد ہوتا ہے ،ماضی کی سپر ہٹ فلموں کی کامیابی کی بڑی وجہ یہی تھی کہ انکے موضوعات انتہائی معیاری تھے ۔

ثنا نے کہا کہ اگرفلم کاموضوع دلچسپ اورلوگوں کواپنی جانب راغب کرنے والاہوتو کوئی وجہ نہیں کہ فلم کامیاب نہ ہو ۔اس کے ساتھ ساتھ موضوع کو نبھانے کے لئے پرفیکٹ اداکار وں کاچناﺅ سونے پر سہاگہ کا کام کرتا ہے ۔

ثنا نے کہا کہ عوام اچھی اور اصلاحی فلمیں دیکھنا چاہتے ہیںاس لئے ان کے ذوق کے مطابق فلمیں بنانانا ہوں گی تاکہ انہیں دوبارہ سینما گھروں کی جانب لایا جا سکے ۔ 

انہوں نے بتایا کہ میرے کئی پراجیکٹس زیر تکمیل ہیں اور حال ہی میں فلم ” چھتیس گڑھ “ کےلئے آئٹم سانگ کیا ہے جسے میرے پرستارضرور سراہیں گے۔