پاکستان اور افغانستان کی دو طرفہ تجارت میں کمی ریکارڈ

Record decline in bilateral trade between Pakistan and Afghanistan
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان اور افغانستان کی دو طرفہ تجارت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جاری مالی سال کے پہلے پانچ مہینوں میں افغانستان کو چودہ اعشاریہ 89 فیصد کم ایکسپورٹ کی گئیں۔

اعدادشمار کے مطابق حالیہ مالی سال میں اسی مدت کے دوران تقریبا تین سو 68 اعشاریہ 11 ملین ڈالرز کی ایکپسورٹس کی جا چکی ہیں۔ تاہم گزشتہ سال اسی مدت میں پاک افغان برآمدات کا حجم چار سو بتیس اعشاریہ چھپن ملین ڈالر تھا۔

نومبر دو ہزار بیس میں افغانستان سے امپورٹ کا حجم بائیس اعشاریہ چونتییس ملین ڈالرز تھا جو گزشتہ اسی مدت کے مقابلے میں اٹھارہ اعشاریہ سولہ فیصد کم ہے۔ پچھلے سال ماہ نومبر میں افغانستان سے ایکپوسرٹ کا حجم بائیس اعشاریہ چونتیس ملین ڈالر تھا۔

نومبر2020 میں افغانستان کو71.65 ملین ڈالر کی برآمدات ہوئی جو گزشتہ سال نومبرکے مقابلہ میں 23.39 فیصد کم ہے، گزشتہ سال نومبرمیں افغانستان کو93.52 ملین ڈالرکی برآمدات کی گئی۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کے مطابق جاری مالی سال میں افغانستان سے درآمدات میں 18.45 فیصد کی کمی ہوئی ہے

گزشہ سال پانچ ماہ کے دوراہ افغانستان سے انچاس اعشاریہ ستاسی ملین ڈالر کی امپورٹ ہوئیں جبکہ اسی مدت میں افغانستان سے اکسٹھ اعشاریہ سولہ ملین ڈالر کی ایکپسورٹ کا ریکارڈ رہا۔