عالمی وبا سے پاکستان میں مزید 53 مریض جاں بحق، مجموعی تعداد 10 ہزار 311 ہوگئی

The global epidemic has killed 53 more patients in Pakistan, bringing the total to 10,311
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق عالی وبا سے پاکستان میں مزید 53 مریضوں کے انتقال کرنے سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 10 ہزار 311 ہو گئی ہے۔

ملک بھر سے حاصل کئے گئے ڈیٹا کے مطابق وبا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 86 ہزار 634 ہے، ان میں سے 1784 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 272 نئے مریض سامنے آئے۔

این سی او سی کے ڈیٹا کے مطابق اس وقت ملک بھر میں وبائی مرض سے متاثرہ کنفرم مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 86 ہزار 634 ہے جبکہ ان میں سے 35 ہزار 663 ایکٹو کیسز ہیں۔ گززشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1 ہزار 686 مریضوں نے اس وبا سے چھٹکارا حاصل کیا۔

اعدادوشمار کے مطابق آزاد کشمیر کے 7723، بلوچستان 17760، گلگت بلتستان 4716، اسلام آباد 34940، خیبر پختونخوا کے 54383، صوبہ پنجاب کے 124461 اور سندھ کے 196677 مریض اس مرض سے چھٹکارا حاصل کرکے صحتیاب ہو چکے ہیں۔

اس وقت آزاد کشمیر میں 8325، بلوچستان میں 18218، گلگت بلتستان میں 4866، اسلام آباد میں 38146، خیبر پختونخوا میں 3200، پنجاب میں 140188 اور سندھ میں 271636 کنفرم کیسز ہیں۔

اس کے علاوہ کشمیر میں 376، بلوچستان میں 273، گلگت بلتستان میں 49، اسلام آباد میں 2782، خیبر پختونخوا میں 3200، پنجاب میں 11618 اور سندھ میں 17365 ایکٹو کیسز موجود ہیں۔

اس وبا کے ہاتھوں اموات کی بات کی جائے تو صوبہ سندھ میں 3 ہزار 594، پنجاب میں 4 ہزار 109، خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 672، اسلام آباد میں 424، گلگت بلتستان میں 185 اور آزاد کشمیر میں 226 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

طبی ماہرین نے عالمی وبا کی دوسری لہر کو زیادہ خطرناک قرار دیتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ احتیاط لازمی برتیں، ماسک کا استعمال کریں، سماجی فاصلہ رکھیں اور صفائی کا خاص خیال رکھیں تاکہ اس موذی مرض کو شکست دی جا سکے۔