بلوچستان کے علاقے مچھ میں دہشتگردوں کا حملہ، 11 کان کن جاں بحق

Terrorist attack in Mach area of ​​Balochistan, 11 miners killed
کیپشن: فائل فوٹو

کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے مچھ میں گیشتری کے مقام پر دہشتگردوں کے حملے میں 11 کان کن جاں بحق جبکہ دیگر زخمی ہو گئے۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دہشتگردی کا یہ واقعہ بلوچستان کے علاقے مچھ کے علاقے گیشتری میں پیش آیا۔ جاں بحق افراد کا تعلق سوات اور ملک کے دیگر حصوں سے بتایا جا رہا ہے۔

سیکیورٹٗی فورسز حکام کے مطابق دہشتگردوں نے پہلے کان میں کام کرنے والے مزدوروں کو اسلحے کے زور پر اغوا کیا اور کچھ دور لے جا کر انھیں گولیاں مار دیں۔ 

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز کے اہلکار اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچے۔ دہشتگرد واقعے میں زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ان میں سے بعض کی حالت نازک ہے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے واقعے میں کم از کم 11 مزدور جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ زخمیوں میں سے تین کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

سیکورٹی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔ شواہد اکھٹے کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ابھی تک کسی تنظیم نے اس دہشتگرد واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔