راولپنڈی ، پولیس یونیفارم میں ٹک ٹاک ویڈیو نے گرفتار کروادیا

راولپنڈی ، پولیس یونیفارم میں ٹک ٹاک ویڈیو نے گرفتار کروادیا
کیپشن: Tik Toker arrest in Rawalpindi
سورس: سکرین شارٹ

راولپنڈی ، پولیس یونیفارم میں ٹک ٹاک بنانے کا انجام ،میاں بیوی کو پولیس نےگرفتار کرلیا ۔ 

ہوا کچھ یوں کہ ٹک ٹاک کے شوقین میاں بیوی نے پولیس کی یونیفارم میں ٹک ٹاک ویڈیوز بنا کر اپ لوڈ کیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں میاں بیوی نے کئی ایسی ویڈیوز بنائیں جن میں انہوں نے پولیس کی وردی زیب تن کی ہوئی تھی ۔ جس کے بعد پولیس نے میاں بیوی کو تلاش کرنے کی ٹھان لی اور آخر پولیس نے پولیس کی وردی میں ٹک ٹاک بنانے والے میاں بیوی کو تلاش کرلیا ۔ 

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے پولیس یونیفارم ،لیپ ٹاپ اور موبائل فون بھی برآمد کرلئے ہیں ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں ۔ 

یاد رہے کہ دنیا بھر میں ٹک ٹاک پر مختصر ویڈیوز بنا کر لوگ پبلسٹی حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور ویڈیو میں عوام کی دلچسپی بڑھانے کے لئے نت نئے طریقے اختیار کرنے سے گریز نہیں کرتے ۔ 

دنیا بھر میں اب تک ٹک ٹاک کے ذریعے مقبول ہونے کی کوشش میں کئی لوگ اپنی جان بھی گنوا چکے ہیں ۔ پاکستان میں چند ہفتے قبل ہی ایک فیکٹری کا سیکورٹی گارڈ اپنی ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے اپنی ہی گولی چل جانے سے موت کے منہ میں چلا گیا تھا ۔ پاکستان میں بھی اس ایپ پر پابندی لگائی گئی تھی جس کو عوامی ردعمل کے بعد ہٹا لیا گیا تھا ۔