عوام کا سمندر اسلام آباد موڑ دوں تو جعلی وزیراعظم منہ چھپانے کے قابل نہیں رہے گا، مریم نواز

عوام کا سمندر اسلام آباد موڑ دوں تو جعلی وزیراعظم منہ چھپانے کے قابل نہیں رہے گا، مریم نواز
کیپشن: عوام کا سمندر اسلام آباد موڑ دوں تو جعلی وزیراعظم منہ چھپانے کے قابل نہیں رہے گا، مریم نواز
سورس: فوٹو/اسکرین گریب نیو نوز

بہاولپور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پی ڈی ایم کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا بہاولپور کے باسیوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں کیونکہ ہزاروں نہیں لاکھوں عوام میرے ساتھ سڑکوں پر چلے ہیں جبکہ نواز شریف آپ سے ٹوٹ کر پیار کرتا ہے جس کا آپ نے پہلے سے بڑھ کر محبت کا جواب دیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن حکم کریں اور آج عوام کا سمندر اسلام آباد کی طرف موڑ دوں تو جعلی وزیراعظم کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی اور حکومت کے دن اب گنے جا چکے ہیں کیونکہ جس دن پی ڈی ایم نے استعفے دیئے تو حکومت کا کام تمام ہو جائے گا۔

مریم نواز کا اپنے خطاب میں مزید کہنا تھا کہ مرغی تو دور اب تو سبزی دال پکانا بھی مشکل ہو گیا ہے اور نواز دور میں آٹا 35 روپے کلو تھا لیکن آج 90/80 روپے کلو ہے جبکہ چینی 52 روپے تھی اور آج 120 روپے کلو ہے۔ کیا کشمیر فروشی کو تبدیلی کہتے ہیں یا نالائقی اور نااہلی کو تبدیلی کہتے ہیں۔

انہوں نے کہا جب پنجاب کھڑا ہو جاتا تو حکمرانوں کی ٹانگیں کانپتی ہیں کیونکہ دوسرے صوبے کہتے تھے جب تک پنجاب کھڑا نہیں ہو گا تبدیلی نہیں آئے گی۔ 

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ بلوچستان میں کان کُن شہید ہو گئے لیکن کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگی اور اسلام آباد میں بے گناہ نوجوان کو ابدی نیند سُلا دیا گیا کیا اس کو تبدیلی کہتے ہیں۔ کٹھ پتلی وزیراعظم بار،بار کہتا ہے کہ میں کرپٹ نہیں ہوں اور فوج مجھے جانتی ہے لیکن یہ دو لاکھ روپے تنخواہ لیتا ہے اور 300 کنال کے محل کو کیسے چلاتا ہے اس کا خرچ کہاں سے آ رہا ہے۔