بلاول بھٹو پرچی پر چیئرمین بنے ہیں ، شہبازگل

بلاول بھٹو پرچی پر چیئرمین بنے ہیں ، شہبازگل
کیپشن: بلاول بھٹو پرچی پر چیئرمین بنے ہیں ، شہبازگل
سورس: سکرین شارٹ

اسلام آباد، وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری وہ راکٹ ہیں جو لانچنگ پیڈ پر ہی پھٹ جاتے ہیں ۔ بہاولپور میں پی ڈی ایم کی ریلی کے بعد حکومتی ردعمل میں ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری ایک پرچی پر پارٹی کے چیئرمین بنے ہیں ۔ انہوں نے بنڈل آئی لینڈ  منصوبے پر سیاست کی ہے یہ نہ تو خود کچھ اچھا کرسکتے ہیں اور نہ ہی کچھ اچھا ہونے دیتے ہیں ۔ 

شہباز گل نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا مقصد ملکی بہتری نہیں ہے بلکہ اقتدار کی ہوس ہے ۔ مولانا اپنے حواریوں کی کرپشن بچانے کے لئے اداروں کے خلاف بات کرتے ہیں ۔ 

دوسری طرف وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا نہ کوئی بیانیہ ہے اور نہ ہی کوئی ایجنڈا ہے ، پیپلز پارٹی نے صرف ایک نیا نعرہ دیا ، وہ ہے مرسو مرسو استعفے نہ دے سوں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جعلی راجکماری  بہاولپور میں حکومت گرانے نکلی ہے ۔ پی ڈی ایم کا کوئی بیانیہ نہیں اور نہ ہی کوئی ایجنڈہ ہے ۔ جبکہ پیپلزپارٹی نے ایک نیا نعرہ دیا ہے کہ مرسوں مرسوں استعفے نہ دے سوں ۔ 

بہاولپور میں پی ڈی ایم کی ریلی کے بعد حکومت کی  طرف سے ردعمل  میں فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان اثاثوں کا حساب دیں ۔ پی ٹی آئی نوٹ کی نہیں ووٹ کی سیاست کرتی ہے ۔