اسلام آباد ، وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ شاہی خاندان نے لاہور کو سنوارنے کی آڑ میں جنوبی پنجاب کے عوامی فنڈز پر ڈاکہ ڈالا ۔
ان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کے عوام تعلیم اور صحت کو ترستے رہے لیکن ان کے فنڈز لاہور پر خرچ کردیئے گئے ۔ جاتی امرا کے روڈ کی کارپٹنگ ہوتی رہی مگر جنوبی پنجاب کی سڑکیں موہنجوداڑو کا نقشہ پیش کرتی رہیں۔
شبلی فراز کا کہناتھا کہ ن لیگ نے اپنے دور حکومت میں عوام کو بھوکے مرنے پر مجبور کیا ۔ آج مریم نوا زکس منہ سے جنوبی پنجاب کا رونا روتی ہیں ۔
پہلی بار پنجاب کا وزیراعلیٰ لاہور کی بجائے جنوبی پنجاب سے ہے ۔ پی ٹی آئی حکومت جنوبی پنجاب کے عوام سے کیا ہوا وعدہ نبھا رہی ہے ۔