فنکاروں نے معمر رانا کی بیٹی کی منگنی کی تقریب کو چار چاند لگا دئیے

فنکاروں نے معمر رانا کی بیٹی کی منگنی کی تقریب کو چار چاند لگا دئیے

لاہور: پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار معمر رانا کی  بیٹی کی منگنی میں انٹرٹینمنٹ انڈسٹری اور کھیل کی دنیاسمیت دیگر اہم شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی شرکت نے تقریب کو مزید دلکش بنا دیا۔

 

لاہور  میں منعقدہ تقریب میں اداکارہ ریما خان اور ان کے  شوہر  کے علاوہ  فلم سٹار شان، افضل خان (ریمبو)، صاحبہ، سعود، جویریہ سعود  اور کئی دیگر فنکار اور کرکٹرز بھی شریک ہوئے اور تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔ 

منگی کی تقریب کے موقع پر  دلہن نے  گرے رنگ کا لباس پہن رکھا تھا جبکہ دولہا نیلے رنگ کے سوٹ میں ملبوس تھا۔

واضح رہے کہ معمر رانا پاکستان فلم انڈسٹری کے ایک مشہور  اداکار اور ہدایت کار ہیں۔ انہوں نے متعدد سپر ہٹ پاکستانی فلموں میں کام کیا  جبکہ  کئی ٹی وی ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔ ان کی سب سے مشہور فلموں میں کڑیوں کو ڈالے دانا، دیوانے تیرے پیار کے، چوڑیاں، جھومر، کوئی تجھ سا کہاں اور چنا سچی مچی شامل ہیں۔

 اداکار معمر رانا کی دو بیٹیاں ہیں ، ان کی بڑی بیٹی کا نام ریا ہے اور چھوٹی کا نام رانیہ ہے۔حال ہی میں انہوں نے لاہور میں اپنی بڑی بیٹی ریاء کی منگنی کی ہے۔ منگنی کی شاندار تقریب میں ریمبو، صاحبہ، ریما، ڈاکٹر طارق شہاب، غلام محی الدین، فاروق حسن، حیدر سلطان سمیت لالی وڈ کی کئی مشہور شخصیات نے شرکت کی۔

فلم اداکارہ ریما نے ریما معمر رانا کی منگنی کی تقریب کی خوبصورت تصاویر شیئر کیں۔ ریما نے لکھا کہ، "لاہور میں میرے سب سے پیارے دوست  معمر رانا کی خوبصورت شہزادی ریا کی دلکش منگنی کی تقریب میں شرکت کی"

نیوویب ڈیسک< News Source