پی ٹی آئی میں نالائقوں کی بھرمار ،سندھ سے صفایا ہو چکا، سعیدغنی

پی ٹی آئی میں نالائقوں کی بھرمار ،سندھ سے صفایا ہو چکا، سعیدغنی

کراچی: وزیر اطلاعات سندھ  سعید غنی نے  کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں نالائقوں کی بھرمار ہے  ،سندھ سے صفایا ہو چکا،ان کا سندھ کے بلدیاتی الیکشن میں حشر خیبرپختونخوا سے بھی برا ہو گا۔
سعید غنی نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کےبلدیاتی قانون پر تنقید کرنے والوں نے پنجاب میں منتخب بلدیاتی نمائندوں کو فارغ کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پتا نہیں یہ کیا کھا کر یا نشہ کر کے آتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اگلی حکومت سندھ میں پی ٹی آئی بنائے گی، ان کا سندھ سے صفایا ہو چکا۔

  سعید غنی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کے ارسطو جنہیں وزارت سے فارغ کیا گیاوہ  فرماتے ہیں سندھ کا بلدیاتی قانون پاکستان کے لیے خطرہ ہے۔انہوں نےچیلنج کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی میں ترامیم لائیں، دلائل دیں، ممکن ہے ہم آپ کی بات مان لیں، گورنر سندھ کے اعتراضات کے بعد بھی قانون میں ترمیم کی گئی۔

وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے حکومت پر تنقید کے تیر برسا تے ہوئے کہا کہ ماہرین معاشیات بھی کہنے لگے ہیں آئی ایم ایف معاہدہ پاکستان سے دشمنی ہے۔ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ کرکے عام آدمی کی مشکلات اور بڑھا دی  ہیں،انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نالائقوں سے بھری پڑی ہے،ان کی نالائقیوں کی وجہ سے ملک کو خطرہ ہے۔

مصنف کے بارے میں