پاکستان افغانستان میں امن و استحکام چاہتا ہے،وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی

پاکستان افغانستان میں امن و استحکام چاہتا ہے،وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں امن و  استحکام چاہتا ہے، افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں۔

 وزیر خارجہ شاہ محمود  قریشی  نے اسلام آباد میں   نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 2021 میں پاکستانی لیڈر شپ نےاسلاموفوبیا کیخلاف  بھرپور آگاہی  مہم چلائی، 2021 میں 35سینئرلیڈر شپ نےپاکستان کادورہ کیا۔انہوں نے کہا کہ  پاکستان موسمیاتی تبدیلی   کے اثرات سے بچاؤ کیلئے کام کرنے والے ممالک میں بھی نمایاں رہا, اس سلسلے میں پاکستان کا کردار سب کے سامنے ہے۔

شاہ محمود قریشی  نے مزید بتایا کہ پاکستان نےکورونامیں جس طرح کےاقدامات کئےپوری دنیا نے تعریف کی،پوری دنیاکوروناکی وجہ سےمعاشی بحران کی وجہ سے شدید متاثرہوئی جبکہ پاکستان میں وزیراعظم نےکوروناسےنمٹنےکیلئےبہترین فیصلے کئے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پادہشت گردی کی وجہ سے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے،پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے ، حل سیاسی اور بات چیت کے ذریعے ہی ممکن ہے،افغانستان کا کوئی ملٹری حل نہیں،اگر ہوتا تو 20 سال پہلے نکل جاتا۔

انہوں نے اوورسیزپاکستانیز  کو بھی نوید سناتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو مزید آسانیاں دینے کیلئے  کوشاں ہیں۔