اسلامک یونیورسٹی میں طلبہ تنظیمیں لڑ پڑیں، متعدد زخمی

اسلامک یونیورسٹی میں طلبہ تنظیمیں لڑ پڑیں، متعدد زخمی
کیپشن: اسلامک یونیورسٹی میں طلبہ تنظیمیں لڑ پڑیں، متعدد زخمی
سورس: فوٹو/اسکرین گریب

اسلام آباد: اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی میں طلبہ تنظیمیں لڑ پڑیں،لاتوں،مکوں اور ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا اور کئی طلبہ زخمی ہو گئے جبکہ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ طلبہ تنظیموں کا ریلی نکالنے پر جھگڑا ہوا جس پر طلبہ آپس میں گتھم گتھا ہو گئے جبکہ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور طلبہ کومنتشرکرنا شروع کر دیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق صورتحال کو قابو میں لانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں ، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

مصنف کے بارے میں