روس نے یوکرائن پر حملہ کیا تو روس کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کریں گے، جوبائیڈن

روس نے یوکرائن پر حملہ کیا تو روس کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کریں گے، جوبائیڈن

واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے صدر ولادیمیر زیلینسکی کو ٹیلی فونکگفتگو میں یقین دلایا ہے کہ اگر روس نے یوکرائن پر حملہ کیا تو روس کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کریں گے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے یوکرائن کے صدر ولادیمیر زیلینسکی سے ٹیلی فونک گفتگو میں روسی جارحیت کیخلاف اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔

امریکی صدر نے اپنے یوکرائنی ہم منصب سے کہا کہ اگر روس نے یوکرائن پر حملہ کیا تو اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر روس کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کریں گے۔

چند روز قبل امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے روسی ہم منصب سے بھی ٹیلی فون پر بات چیت میں خبردار کیا تھا کہ کسی بھی قسم کی جارحیت کی صورت میں امریکا اور نیٹو یوکرائن کی مدد کریں گے۔

دوسری جانب روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے بھی دھمکی دی تھی کہ مغربی ممالک ہماری دہلیز پر جارحیت کے بارے میں نہ سوچیں ورنہ نتائج اچھے نہیں ہوں گے۔

واضح رہے کہ روس نے سویت یونین کے ٹوٹنے کے بعد یوکرائن کے ایک حصے پر قبضہ کرلیا تھا اور اب یوکرائن کو دفاعی اتحاد نیٹو کی رکنیت دینے پر سیخ پا ہے۔

مصنف کے بارے میں