مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کا سلسلہ جاری، 2 کشمیری نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کا سلسلہ جاری، 2 کشمیری نوجوان شہید
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

 سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت کا سلسلہ جاری ہے جس نے سال 2022ءکا آغاز کشمیری نوجوانوں کا خون بہا کر کیا اور مزید 2 نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ 
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی میں قابض بھارتی فوج کی جانب سے ظلم کی داستان رقم کرنے کا سلسلہ جاری ہے جس نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران سرینگر میں مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کر دیا۔ 
سرچ آپریشن کے دوران شالیمار کے علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کردیا گیا اور چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا گیا جبکہ ایمبولینس کو بھی داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔
بھارتی فوج نے گھر گھر تلاشی کے دوران خواتین سے بدتمیزی کی اور بزرگوں پر بھی تشدد کیا جبکہ نوجوانوں کو شہید کرنے کے بعد ان کے جسد خاکی لواحقین کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا۔ 
واضح رہے کہ گزشتہ مہینے قابض بھارتی نے 31 نوجوانوں کو شہید کیا جن میں سے 10 کو ماورائے عدالت قتل کیا گیا جبکہ 94 شہریوں کو بلاجواز گرفتار کیا گیا۔

مصنف کے بارے میں