امریکی وزیر دفاع کورونا کا شکار ہو گئے

 امریکی وزیر دفاع کورونا کا شکار ہو گئے
کیپشن: امریکی وزیر دفاع کورونا کا شکار ہو گئے
سورس: فائل فوٹو

واشنگٹن: امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی وزیر دفاع نے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو پانچ دن کیلئے قرنطینہ کرلیا ہے۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ امریکی وزیر دفاع کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں اور بوسٹر شاٹ لگوا چکے ہیں اور ان میں علامات معمولی ہیں۔ لائیڈ آسٹن اپنی ذمہ داریاں ویڈیو لنک کے ذریعے جاری رکھیں گے۔

لائیڈ آسٹن کے مطابق مکمل ویکسینیٹڈ ہونے کی وجہ سے مرض کی شدت کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ دوسری جانب امریکا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے ایک لاکھ8ہزار122کیسز اور 162اموات رپورٹ ہوئیں ہیں۔

مصنف کے بارے میں