پانچ عالمی جوہری طاقتوں نے ایٹمی جنگ سے گریز کرنے پر اتفاق کر لیا

پانچ عالمی جوہری طاقتوں نے ایٹمی جنگ سے گریز کرنے پر اتفاق کر لیا
کیپشن: پانچ عالمی جوہری طاقتوں نے ایٹمی جنگ سے گریز کرنے پر اتفاق کر لیا
سورس: فائل فوٹو

ماسکو: روس، چین، برطانیہ، امریکا اور فرانس نے جوہری ہتھیاروں اور ایٹمی جنگوں سے گریز کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔ 

روسی ایوانِ صدر کریملن کے مطابق جوہری ممالک نے مشترکہ بیانات جاری کیے جس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ہم پر اولین ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ آپس میں جنگ سے بچا جائے اور مل کر عالمی سطح پر سیکورٹی کی فضا قائم کی جائے۔

بیانات میں یہ بھی کہا گیا کہ اگر جنگ ہوئی تو اس میں جیت کسی کی نہیں ہوگی۔ ایسی جنگ کا کبھی بھی آغاز نہیں ہونا چاہیے۔ اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے نتائج تباہ کُن ہیں۔ جب تک یہ موجود ہیں ان کا استعمال دفاع کیلئے، جارحیت اور جنگ کو روکنے کیلئے کیا جانا چاہیے۔

واضح رہے کہ ممالک کے درمیان مذکورہ بالا اتفاق ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب یوکرین سرحد پر نیٹو فوجی تنصیبات میں مصروف ہے جس کی وجہ سے روس اور امریکا کے تعلقات میں انتہائی کشیدگی پائی جاتی ہے۔

مصنف کے بارے میں