وزیر اعظم  شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں کورونا کی صورتحال پر جائزہ اجلاس

وزیر اعظم  شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں کورونا کی صورتحال پر جائزہ اجلاس

اسلام آباد :وزیر اعظم  شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں کورونا کی صورتحال پر جائزہ اجلاس ہوا ۔

اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ا للہ کے کرم سے پاکستان میں کوروناکی صورتحال قابو میں ہے، 5 سے 12 سال کے بچوں کی 100 فیصد ویکسی نیشن کو ہنگامی بنیادوں پر یقینی بنایا جائے، پاکستان کی سرحدوں اور ہوائی اڈوں پر آمدورفت پر اسکریننگ کو مزید مؤثر بنایا جائے، سرحدوں اورہوائی اڈوں پراسکریننگ کےنظام کی تھرڈ پارٹی جانچ پڑتال کرکےرپورٹ پیش کی جائے۔

 وزیراعظم نے کہا پاکستان میں گزشتہ  15 ہفتے میں کوروناسے ایک بھی موت نہ ہونا خوش آئند ہے،  مجھ سمیت پوری قوم ویکسین عطیہ کرنے والے ممالک کی شکرگزار ہے، کورونا انفیکشن کی کم شرح خوش آئند ہے مگر ہمیں ہر وقت تیار رہنا ہوگا،  کوروناکاپھیلاؤروکنےکیلئےاقدامات کرنےوالےعہدیداران اوراین سی اوسی کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔

مصنف کے بارے میں