ریاست کی رٹ چیلنج کرنیوالے دہشتگردوں کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی، وزیر اعظم

ریاست کی رٹ چیلنج کرنیوالے دہشتگردوں کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی، وزیر اعظم

اسلام آباد :وزیراعظم میاں محمد شہبازشریف  کا کہنا ہے کہ  ریاست رٹ چیلنج کرنیوالے دہشتگردوں کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائے گی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے  بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے لکھا کہ  قومی سلامتی کمیٹی نے گھنٹوں غوروخوض کے بعد اہم فیصلے کیے، این ایس سی اجلاس میں دو بڑے فیصلے بھی ہوئے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا  کہ ریاست رٹ چیلنج کرنیوالے دہشتگردوں کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائے گی، ملک میں امن و امان کے قیام پر کوئی سمجھوتہ قابل قبول نہیں ، ان کا  مزید کہنا تھا کہ اقتصادی روڈ میپ معیشت کی بحالی کیساتھ عوام کو ریلیف فراہم کرے گا۔

مصنف کے بارے میں