ابرار احمد کی 4 وکٹیں ، نیوزی لینڈ کی ٹیم 499 رنز بناکر آؤٹ

ابرار احمد کی 4 وکٹیں ، نیوزی لینڈ کی ٹیم 499 رنز بناکر آؤٹ
سورس: File

کراچی : کراچی میں جاری پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز نیوزی لینڈ کی ٹیم  پہلی اننگز میں499 بناکر آؤٹ ہوگئی ہے۔ 

نیشنل سٹیڈیم کراچی میں نیوزی لینڈ نے دوسرے روز اپنی بقیہ اننگز 309 رنز 6 وکٹوں پر شروع کی لیکن اش سودھی 11 رنز پر نسیم شاہ کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ ٹام بلنڈل 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور کپتان ٹم ساؤتھی 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

کیوی ٹیم کی جانب سے اوپنر ڈیون کانوے نے 122، ٹام لیتھم نے 71، ٹام بلنڈل نے 51 اور میٹ ہینری نے 68 رنز کی اننگز کھیلی۔ مہمان ٹیم کی آخری جوڑی کے درمیان 104 رنز کی شراکت قائم کی گئی۔

قومی ٹیم کے لیگ اسپنر ابرار احمد نے 4 کھلاڑیوں کا شکار کیا جبکہ نسیم شاہ اور آغا سلمان نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ میر حمزہ اور حسن علی کوئی وکٹ لینے میں کامیاب نہ ہوسکے۔

مصنف کے بارے میں