عوام کیلئے بری خبر ، پٹرولیم لیوی 100 روپے فی لٹر کرنے کا فیصلہ 

عوام کیلئے بری خبر ، پٹرولیم لیوی 100 روپے فی لٹر کرنے کا فیصلہ 
سورس: File

اسلام آباد : قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں پٹرولیم لیوی 100 روپے لٹر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تاجروں پر اضافی ٹیکس لگےگا ۔ جاری کھاتوں کا خسارہ پیٹرول بجلی اور گیس کی راشننگ کرکے پورا کیا جائے گا۔روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر کا تعین مارکیٹ کی بنیاد پر ہوگا۔

سینئر صحافی اشرف ملخم کی رپورٹ کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی نے معاشی بحران کا جائزہ لیا  جس میں اس بات پر تبادلہ خیال کیا گیا کہ کمزور اور سب سے زیادہ متاثر افراد کے علاوہ کسی کو سبسڈی نہیں دی جائے گی ۔ پیٹرولیم لیوی تقریباً 70 سے100 روپے فی لٹر رہے گی اور پیٹرول، گیس اور بجلی کی تمام قیمتیں لاگت اور لاگت سے زائد کی بنیاد پر ہوں گی۔

اجلاس میں صوبوں کو فنڈز کی منتقلی کا بھی خصوصی ذکر کیا گیا جو صوبوں میں بجلی اور گیس کے نقصانات سے منسلک ہوں گے۔اجلاس میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے مسئلے کو بھی اجاگر کیا گیا اور مارکیٹ ریٹ کی بنیاد پر ڈالر اور روپے کے تعین پر زور دیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مالیاتی خسارے کو جی ڈی پی کے مخصوص فیصد تک مختص کرکے پورا کیا جائے گا ۔ 10سالہ جامع منصوبہ تیار کریں کہ پاکستان کس طرح آگے بڑھے گا اور چین، یو اے ای، سعودی عرب، قطر، یورپی یونین اور امریکا سے اسٹرکچرڈ سپورٹ کے لیے رجوع کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان تجاویز پر عمل درآمد کے بعد آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی میں حائل تمام رکاوٹیں دور ہو جائیں گی اور مارچ میں قرض بحال کر دیا جائے گا۔ 

مصنف کے بارے میں