صدر مملکت کی وفاقی اردو یونیورسٹی کو 15دن کے اندر طالب علم کو ڈگری جاری کرنے کی ہدایت

صدر مملکت کی وفاقی اردو یونیورسٹی کو 15دن کے اندر طالب علم کو ڈگری جاری کرنے کی ہدایت

اسلام آباد :صدر مملکت عارف علوی نے  وفاقی اردو یونیورسٹی کو 15دن کے اندر طالب علم کو ڈگری جاری کرنے کی ہدایت کردی ۔

صدر مملکت کا کہنا ہے کہ لیٹ فیس کے  معاملے کو حل کرنے کی بجائے یونیورسٹی کی جانب سے غیر منصفانہ طور پر طالب علم کی ڈگری روکی گئی ہے ، انہوں نے پاکستان بیت المال کو متاثرہ طالب علم کی شکایات کا ازالہ کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

صدر مملکت عارف علوی  نے وفاقی محتسب کے فیصلے کےخلاف پاکستان بیت المال کی درخواست مسترد کردی۔
 

مصنف کے بارے میں