پاکستان کو 31 سال آرمی چیف چلاتے رہے، اب بھی کئی ٹیکنوکریٹس نے شیروانیاں سلوالی تھیں، عمران خان وزیر اعظم بنیں گے تو نظام ٹھیک ہوگا: اسد عمر

پاکستان کو 31 سال آرمی چیف چلاتے رہے، اب بھی کئی ٹیکنوکریٹس نے شیروانیاں سلوالی تھیں، عمران خان وزیر اعظم بنیں گے تو نظام ٹھیک ہوگا: اسد عمر
سورس: File

لاہور : پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ الیکشن نہ ہونے کا پی ٹی آئی کو نقصان نہیں ۔ الیکشن نہ ہونے سےملک کو نقصان ہو رہا ہے ۔ اکیتس سال ملک کا نظام آرمی چیف کے پاس رہا ہے  اب پھر ملک میں ٹیکنوکریٹ کی حکومت کی باتیں ہو رہی ہیں ۔ 

پی ٹی آئی کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب کرتے اور وائٹ پیپر جاری کرتے  اسد عمر نے کہا کہ جب عمران خان وزیراعظم اور شوکت ترین وزیر خزانہ ہونگے حالات جلد ٹھیک ہو گے ۔ پی ڈی ایم غیر مقبول ہو رہی ہے ۔ ہماری شروع سے سوچ رہی ہے کہ عوام کی امنگوں کی ترجمانی کریں ۔ وائٹ پیپر جاری کرنے کا مقصد عوام کو معشیت پر  آگاہی دینا ہے ۔ 

انہوں نے کہا کہ الیکشن 2023 میں ہوتے دیکھ رہا ہوں۔اکنامکس کا نظام ہی کیا لینا اور کیا دینا ہے اس کو خرچ کرنا ہے ۔یہ تمام فیصلے سیاسی فیصلے ہیں جس سے جتنے اور ہارنے والے نکلتے ہیں ۔تمام سیاسی فیصلوں کو انسانی زندگی جوڑی ہوئی ہیں جو ٹیکنوکریٹ کی بات کریں گا وہ غیر جمہوری سوچ کا مالک ہیں ۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ ملک بنا ہی جمہوری طریقے سے  ہے ۔اس میں فیصلے بھی جمہوری طریقے سے ہونے چاہئیں۔ پچھلے ایک ہفتے سے ٹیکنوکریٹ حکومت کا چرچا تھا ۔پتہ چلا کئی لوگ یہاں شیروانیاں سلا کر بھی بیٹھے ہیں ۔ٹیکنو کریٹ سیاست نہیں صرف معیشت کا سوچتے ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں