مرکزی تنظیم تاجران پاکستان نے دکانیں اور شادی ہالز جلد بند کرنے کا فیصلہ مسترد کر دیا

مرکزی تنظیم تاجران پاکستان نے دکانیں اور شادی ہالز جلد بند کرنے کا فیصلہ مسترد کر دیا

لاہور: مرکزی تنظیم تاجران پاکستان نے وفاقی حکومت کا رات 8 بجے دکانیں اور 10 بجے شادی ہالز بند کرنے کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے ان نمائشی اقدامات سے توانائی کی بچت ممکن نہیں ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے رات 8 بجے دکانیں اور 10 بجے شادی ہال بند کرنے کا فیصلہ مسترد کر دیا گیا ہے۔ 
صدر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کا کہنا ہے کہ بدترین معاشی صورتحال میں کاروبار کو بند کرنا کسی صورت ممکن نہیں، حکومت کے ان نمائشی اقدامات سے توانائی کی بچت ممکن نہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے زبردستی دکانیں بند کروانے کی کوشش کی تو مزاحمت کریں گے، بجلی کا استعمال کم کر دیں گے مگر کاروبار بند نہیں کریں گے۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے توانائی بچت پروگرام کے تحت ملک بھر میں شادی ہالز رات 10 اور بازار ساڑھے 8 بجے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مصنف کے بارے میں