نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی کے دو افسران شہید

نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی کے دو افسران شہید

لاہور: خانیوال میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کاؤنٹر ٹررزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے دو افسران شہید ہو گئے ہیں ۔

ایڈیشنل آئی جی شہزاد سلطان کا کہنا ہے کہ ذمہ داروں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا ۔ قانونی پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے پولیس اقدامات کر رہی ہے ۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی خانیوال کے قریب فائرنگ سے سی ٹی ڈی کے شہید ہونے والے 2 افسروں کی قربانی کو خراج عقیدت ۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کا شہید افسروں ڈپٹی ڈائریکٹر نوید صادق اور انسپکٹر ناصر کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کی ۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کا افسوسناک واقعہ کا نوٹس ، انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب ۔

مصنف کے بارے میں