اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مزید اڑھائی لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دیدی

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مزید اڑھائی لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے شوگر ایڈوائزری بورڈ کی سفارش پر مزید اڑھائی لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دیدی۔ 
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ برآمدی چینی کی کل مقدار صوبوں کے درمیان ان کی نصب شدہ کرشنگ صلاحیت کی بنیاد پر تقسیم کی جائے گی اور اس کا تعین پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کرے گی۔ 
کمیٹی نے شوگر ایڈوائزری بورڈ کی سفارش پر مزید اڑھائی لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دینے کے علاوہ درآمدی یوریا کی قیمت متعین کرنے کی سمری موخر کرتے ہوئے 31 جنوری 2023 تک آر ایل این جی کی فراہمی بھی روک دی۔ اجلاس میں یہ کیا گیا کہ ایل سی کھلنے کے 60 روز کے اندر برآمدات سے حاصل ہونے والی رقم ڈالر میں وصول کی جائے گی۔ 
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او) کو ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے بجٹ میں پٹرولیم ڈویژن کیلئے پٹرولیم سبسڈی کی مد میں مختص کردہ 10 ارب روپے جاری کرنے اور پی ایس او کو 50 ارب روپے تک کی بینک فنانسنگ کیلئے حکومتی گارنٹی کی منظوری بھی دی۔ 

مصنف کے بارے میں