کرسٹیانو رونالڈو سعودی عرب پہنچ گئے، سعودی کلب النصر کو جوائن کرلیا

کرسٹیانو رونالڈو سعودی عرب پہنچ گئے، سعودی کلب النصر کو جوائن کرلیا

ریاض: کرسٹیانو رونالڈو سعودی عرب پہنچ گئے ، باقاعدہ طور پر سعودی کلب النصر کو جوائن کرلیا ۔

رونالڈو نے اسٹیڈیم میں فینز کے سامنے النصر کے کھلاڑی کے طور پر انٹری کی ۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے رونالڈو کا کہنا تھا یہاں آکر اچھا لگا ، اچھا کھیلتے ہوئے یورپ میں تمام ریکارڈ توڑ دیئے اور اب یہاں بھی چند ریکارڈ توڑنا چاہتا ہوں ۔

رونالڈو نے النصر کے ساتھ ڈھائی سال کا معاہدہ کیا ہے ۔ سعودی کلب رونالڈو کو ہر سال ساڑھے 7 کروڑ ڈالر دے گا ۔

مصنف کے بارے میں