اگر آپ کی مسکراہٹ ایسی ہے تو یہ خبر ضرور پڑھ لیں

اگر آپ کی مسکراہٹ ایسی ہے تو یہ خبر ضرور پڑھ لیں

اسلام آباد: مسکراہٹ وہ چیز ہے جو مفت، آسان اور ہر وقت دستیاب رہتی ہے بس ہونٹوں کو ہی تو ہلانے کی زحمت کرنا پڑتی ہے مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ چہرے کا یہ عام تاثر کسی قسم کی معذوری کا اظہار بھی ہوسکتا ہے؟

جی ہاں ایسی مسکراہٹ جس میں پورے دانت یا بتیسی نظر آتی ہو، درحقیقت سماجی معذوری کی جانب اشارہ کرتی ہے۔ یہ دعویٰ امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق میں سامنے آیا۔

مینیسوٹا یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق دانتوں کو بہت زیادہ نمایاں نہ کرنا اور ہونٹ کشادہ کرنے گریز موثر ترین مسکراہٹ ہوتی ہے۔ اس تحقیق کے دوران 802 رضاکاروں کے کمپیوٹر سے تیار کردہ تھری ڈی چہروں پر کئی طرح کی مسکراہٹ لانے کا تجربہ کیا گیا۔

ہر تاثر کو منہ کے زاویوں، دانتوں کے نظر آنے اور ہونٹوں کی کشادگی سے بدلا گیا اور پھر لوگوں سے مختلف مسکراہٹوں کو ان کی افادیت، حقیقی، خوشگوار اور دیگر عوامل کے مطابق نمبر دینے کا کہا گیا۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ سب سے 'کامیاب' مسکراہٹ میں دانتوں، منہ کے زاویوں اور دیگر کے درمیان مثالی توازن موجود تھا۔

دانت ظاہر کیے بغیر مسکراہٹ کو بھی زیادہ مثبت ردعمل کا باعث قرار دیا گیا۔ اس کے مقابلے میں منہ پھاڑ کر مسکرانا سب سے بدتر قرار دیا گیا اور محققین کے مطابق یہ سماجی معذوری کی علامت ہے۔ یہ تحقیق جریدے پبلک لائبریری آف سائنس ون میں شائع ہوئی