بالی ووڈ شہنشاہ امیتابھ بچن فیس بک سے نالاں ہوگئے

بالی ووڈ شہنشاہ امیتابھ بچن فیس بک سے نالاں ہوگئے

ممبئی:ویسے تو بولی وڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کواپنی شہرت کے لیے سوشل میڈیا کی ضرورت نہیں، مگر کیوں کہ آج کل ٹوئٹر اور فیس بک کا ہی زمانہ ہے اس لیے اب انہیں بھی ان پلیٹ فارمز کی ضرورت ہوتی ہے۔مگر جانے کیوں دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائٹ فیس بک امیتابھ بچن کے لیے مسائل پیدا کرتی ہے۔

بگ بی کو شکایت ہے کہ فیس بک انہیں اپنے تمام اور مکمل فیچر تک رسائی نہیں دیتا۔نوبت یہاں تک آ پہنچی کہ امیتابھ بچن کو فیس بک کی شکایت ٹوئٹر پر کرنی پڑی۔امیتابھ بچن نے اپنی ٹوئیٹ میں کہا کہ’ ارے یار ایف بی۔۔ تو کیوں نہیں کھلتا ہے میرے لیے فل میں۔۔۔۔ ڈالنا ہے یار اس میں کچھ باتیں میری!بگ بی نے ٹوئٹر پر فیس بک صحیح نہ چلنے کی شکایت کی، کیوں کہ وہ زیادہ تر جو پوسٹ ٹوئٹر پر کرتے ہیں، وہی پوسٹ فیس بک پر بھی کرتے ہیں۔لیکن ان کی فیس بک کی شکایت والی پوسٹ صرف ٹوئٹر پر کی گئی۔ممکن ہے وقتی طور پر فیس بک میں کوئی خرابی آگئی ہو، یا بگ بی کا انٹرنیٹ کنیکشن عارضی طور پر ٹھیک نہ چل رہا ہو، لیکن بگ بی نے کوئی اور شکایت کرنے کے بجائے صرف ایف بی کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے لیے مکمل کیوں نہیں کھلتا۔

بگ بی کی جانب سے فیس بک کے خلاف کی جانے والی ٹوئٹ پر کئے لوگوں نے تبصرے کیے، سویتا پرساد نامی ایک مداح نے ان کی ٹوئٹ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی پرانی تصویر کے ساتھ ایک چھوٹے بچے کی تصویر ٹوئٹ کی۔سویتا پرساد کی ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے بگ نے کہا ’اماں میاں پچھلے 2 دن سے بلاگ اپڈیٹ نہیں ہو رہا ہے۔۔ موبائل سے۔۔ ای ایف کو پریشانی ہو رہی ہے۔ای تھمبلر کا کمپلین بھی لاک کیا جائے۔شیو ایف بی نامی ٹوئٹر ہینڈلر سے ٹوئٹ کی گئی کہ ’سر یہ تو بڑی گمبھیر بات ہوگئی۔خیال رہے کہ امیتابھ بچن کے فیس بک پر27 کروڑ کے قریب فالوو¿رز ہیں، جب کہ ٹوئٹر بھی ان کے فالوو¿رز کی تعداد 27 کروڑ سے زائد ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔